ہفتہ 6 جون 2026 - 12:14
امام خمینی نے امریکہ، اسرائیل اور استعماری قوتوں کے خلاف وحدت و بیداری کا پیغام دیا: متحدہ علماء محاذ پاکستان

حوزہ/متحدہ علماء محاذ پاکستان کے تحت منعقدہ انقلابِ اسلامی کے عالمی سطح پر اثرات سیمینار سے خطاب میں علماء و مشائخ نے کہا کہ امام خمینی نے انقلاب کے آغاز پر سب سے پہلے اسرائیلی سفارتخانہ بند کرکے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو عملی طور پر یہ واضح پیغام دیا کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی اسرائیلی ظالمانہ غاصبانہ تسلط سے آزادی کا واحد راستہ اسرائیل سے مکمل سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ ہے۔

حوزہ نیوز ایجنسی کی رپورٹ کے مطابق، متحدہ علماء محاذ پاکستان کے زیرِ اہتمام بانی سربراہ مولانا محمد امین انصاری کی زیرِ صدارت بانی اسلامی انقلاب ایران آیت الله امام خمینی کی 37ویں برسی 4 جون کے موقع پر اسلامی انقلاب ایران کے عالمی سطح پر اثرات سیمینار میں شریک مختلف مکاتب فکر کے جید علماء مشائخ مہمانان خصوصی مرکزی چیئرمین علامہ عبدالخالق فریدی سلفی، شیخ الحدیث مولانا مفتی محمد داؤد، صاحبزادہ مولانا منظرالحق تھانوی، پیر طریقت مولانا سید شاہ محمد ارشد حسین ہاشمی کاظمی القادری اویسی اشرفی، علامہ سید سجاد شبیر رضوی و دیگر نے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ امام خمینیؒ کے اسلامی انقلاب نے امت مسلمہ میں عالمی استعماری، استکباری قوتوں خصوصاً امریکہ اسرائیل کے خلاف وحدت و بیداری، جرأت و بہادری و استقامت کا جذبہ و حوصلہ دیا ہے اور اسلامی انقلاب ایران نے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو اپنا خون جگر دے کر ہر سطح پر منظم فعال متحرک و مضبوط کیا ہے، امام خمینی نے انقلاب کے آغاز پر سب سے پہلے اسرائیلی سفارتخانہ بند کرکے دنیا بھر کے مسلم حکمرانوں کو عملی طور پر یہ واضح پیغام دیا کہ قبلہ اول بیت المقدس اور مظلوم فلسطینیوں کی اسرائیلی ظالمانہ غاصبانہ تسلط سے آزادی کا واحد راستہ اسرائیل سے مکمل سفارتی تعلقات کا بائیکاٹ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ آج بھی ایران کو حمایت فلسطین کے جرم کی سزا دی جارہی ہے، لیکن ایران نے عالمی نام نہاد سپر طاقتوں امریکہ اسرائیل کا جس بہادری غیرت ایمانی کے ساتھ مقابلہ کرکے اسے ان کے عزائم میں بری طرح ناکام کردیا ہے؛ اس پر آیت اللہ سید مجتبیٰ خامنہ ای، صدر اسلامی جمہوری ایران، وزیر خارجہ، پاسداران انقلاب اور ایران کی غیور عوام کو مبارکباد اور شہید ملت اسلامیہ شہید القدس سید علی خامنہ ای کو خراج تحسین، خراج عقیدت پیش کرتے ہیں اور ایران پر امریکی اسرائیلی جارحیت کی شدید ترین مذمت اور ایران کے ساتھ اپنی یکجہتی، ہمدردی اور ہر سطح پر تعاون کا عزم کرتے ہیں۔

سیمینار سے علامہ پروفیسر ڈاکٹر سید شمیل احمد قادری حنبلی، علامہ مرتضیٰ خان رحمانی، مفتی اسدالحق چترالی، خطیب اہل سنت علامہ جلال الدین گبول، سفیر امن و اتحاد مولانا مفتی غلام یاسین، مفتی وجیہہ الدین، تاجر رہنما مولانا جنید باڑی، مولانا پیر حافظ گل نواز خان ترک و دیگر نے بانی اسلامی انقلاب ایران آیت اللہ امام خمینی کی فلسطین اور امن و اتحاد کے حوالے سے گراں قدر خدمات پر خراجِ تحسین پیش کیا۔

لیبلز

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .
captcha